الساقی زرعی فارم کے 1000دونم رقبہ میں گندم کی بیجائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الساقی زرعی فارم میں گندم کی بیجائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس وقت تقریبا ایک ہزار (عراقی) دونم میں گندم کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے، گندم کی بیجائی سے پہلے اس کے لیے تمام مطلوبہ امور کو جدید مشینری اور جدید طریقہ کار کے ذریعے سے مکمل کر لیا گیا تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم سرما میں کاشت کی جانے والی فصلوں کا وقت شروع ہوتے ہی گندم کی کاشت کی تیاریاں شروع کر دی گئيں تھیں کہ جن میں سب سے پہلے گزشتہ فصل کے باقیات کو ہٹایا گیا اور اور وہاں آب پاشی کے لیے لگائے گئے محوری فوّاروں کی مکمل مرمت اور بحالی کا کام کیا گیا کہ جن کی کل تعداد گیارہ ہے جن میں سے آٹھ محوری فوارے اسی دونم اور تین محوری فوارے ایک سو بیس دونم رقبہ کو ایک ہی وقت میں پانی فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ گندم کی بیجائی کا کام جدید میکنیکل طریقہ سے سرانجام دیا گیا ہے اور امید ہے کہ اللہ تعالی کے حکم سے اس دفعہ ہماری پیداوار اپنی نوعیت اور مقدار کے حوالے سے گزشتہ سالوں سے زیادہ ہو گی۔

الساقی پروجیکٹ کے انچارج زکی صاحب نے کہا ہے کہ ہم نے فی الحال ایک ہزار دونم رقبہ میں گندم کی کاشت کا سلسلہ شروع کیا ہے کہ جس میں ہم فی دونم مطلوبہ مقدار میں بیج اور کھاد کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس دفعہ اس سلسلہ میں پہلے سے زیادہ انتظامات کیے ہیں اور خاص طور پر ہم نے دو مزید محوری فوارے بھی آب پاشی کے لیے نصب کیے ہیں کہ جس سے ہمیں مزید رقبہ کو کاشت مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الساقی پروجیکٹ کربلا کے صحراء کو زراعت اور کاشت کاری کے لیے استعمال کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا کہ جو گزشتہ سالوں سے کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں خود کفالت کی طرف بڑھ رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: