روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے ہمارے سیشن کے ارکان نے روضہ مبارک کے باب کی قبلہ کی راہداری کے فرش پر سنگ مرمر لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے باب قبلہ کی راہ داری (کہ جو باب قبلہ پر لگے گیٹ کی ابتدا سے صحن تک دو سو چالیس مربع میٹر پر مشتمل ہے) کے فرش پر سنگ مرمر لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے مراحل میں وہاں کنکریٹ اور فولادی جال کے ذریعے سے مضبوط اسٹرکچر بنایا گیا تھا۔