الکفیل یونیورسٹی میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز فیکلٹی کی عمارت کی تعمیر کا کام تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ عمارت کے اندرونی حصے میں تکمیلی مرحلے کا 85 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ عمارت کے بیرونی حصے میں بھی تکمیلاتی کام شروع کردیئے گئے ہیں۔
اس پروجیکٹ کے انجینئر علی حسام نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی اللواء انٹرنیشنل کمپنی مکمل کر رہی ہے۔ یونیورسٹی آف پریذیسی بلڈنگ کے علاوہ کالجز آف فارمیسی ، ڈینٹسٹری ، اور انجینئرنگ کی باقی عمارتوں کا تکمیلی منصوبہ ہے۔
انہوں نےکہا: "اس منصوبے کو تمام تر مطلوبہ تکنیکی اور انجینئرنگ مواصفات کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے جو وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے معیار کے مطابق ہیں۔ یہ پروجیکٹ (1300) مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں پانچ فلورز پر مشتمل ہے جن کا کل رقبہ (6500) مربع میٹر ہے ۔ اس عمارت میں طلباء کے لئے جدید طرز کی (12) وسیع و عریض کلاس رومز ہیں جن میں سے تین (195) مربع میٹر، تین (160) مربع میٹر، تین (150) مربع میٹر اور تین (145) مربع میٹر پر مشتمل ہیں۔ طلباء کو جدید تعلیم و تحقیق سے ہم آہنگ کرنے کے لئے (12) خصوصی تجربہ گاہیں بھی عمارت کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ میں جدید دفاتر، انتظامی کمرے ، باتھ رومز، اور کشادہ لفٹس بھی عمارت کا حصہ ہیں۔ "
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "عمارت کے اندرونی حصے میں بجلی ، مکینیکل ، سول اور دیگر کام آخری مراحل ہیں اور بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔ عمارت کے بیرونی حصے میں بھی تکمیلاتی کاموں جاری ہیں۔ "
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدھان وقتا فوقتا ان کاموں کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مطلوبہ تکنیکی اور اکیڈمک معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل یونیورسٹی کا یہ نیا سائنسی کمپلیکس کالج آف فارمیسی ، ڈینٹسٹری کالج ، یونیورسٹی پریذیڈنسی ، کالج آف انجینئرنگ اورمیڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کالج کی عمارتوں پر مشتمل ایک ماڈل تعلیمی، علمی اور تحقیقی ادارہ ہے۔