روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے العمید یونیورسٹی کے ڈینٹسٹری کالج کے طلباء کے لئے بیرونی کلینکس کے منصوبے سے متعلق تمام کام مکمل کرلئے ہیں۔ یہ کلینک کربلا گورنریٹ کے علاقے السعدیہ میں واقع ہے ، جو کالج کے طلباء کی تعلیم کے عملی حصے کو مکمل کرنے کے لئے ایک تعلیمی مرکز کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔۔
اس منصوبے کے انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے مطلوبہ تکنیکی اور طبی خصوصیات کے مطابق اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پوری کوشش کی۔ اس منصوبے میں بجلی ، کیمرے ، الارم ، مواصلات اور کولنگ کے جدید ترین نظام موجود ہیں اور اس کی تعمیر میں بہترین مواد استعمال کیا گیا ہے۔ آوٹ ڈور کلینکس کی یہ عمارت آلات کی تنصیب کے لئے بالکل تیار ہے تاکہ اسے موجودہ تعلیمی سال کے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار کیا جا سکے۔ "
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت اپنے جدید ترین طرزتعمیر اورجدید طبی آلات، ٹیکنالوجی اور سہولیات کی بدولت عراق میں تربیتی مراکز کے لئے ایک مثال ہوگی اور ڈینٹسٹری کالج کے طلباء کے لئے کلینیکل تربیت کا ایک جدید اوراہم مقام بنے گی۔ "
انہوں نے امزید کہا: "اس عمارت کا رقبہ (420) مربع میٹر ہے اوریہ چار فلورزپر مشتمل ہے۔ گراونڈ فلور انتظامیہ کے تین کمروں، تابکاری کے لئے تین کمروں اور ایک ہال پر مشتمل ہے۔ جہاں تک دیگر تین فلورز کا تعلق ہے تو ہر فلور دو ہالز اور ایک ایک کلینک پر مشتمل ہے۔ ہر کلینک میں باتھ رومز اور دیگر سروس رومز کے علاوہ (28) ٹرینیز کو تربیت فراہم کی ٹرینیز کی گنجائش موجود ہے۔"