مقام امام المہدی(عجّل اللهُ فرجه الشريف) کے توسیعی منصوبے کی تکمیل اور افتتاح

جمعرات کی صبح (21 جمادی الثانی 1442 ہجری) بمطابق (4 فروری 2021 ء) کو سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرہ (علیہا السلام) کےجشن ولادت باسعادت کی پرمسرت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مقام امام المہدی(عجّل اللهُ فرجه الشريف) کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔

اس افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی(دام عزّه) ، سیکریٹری جنرل، نائب سیکریٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور متعدد شعبہ جات کے سربراہان اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

تقریبا تین صدیوں قبل تعمیر کئے جانے والے اس مقام مقدسہ کا یہ پہلا توسیعی منصوبہ ہے۔ یہ توسیعی منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فن تعمیر سے ہم آہنگ اور اس مقام مقدسہ کی عظمت اور روحانیت کا عکاس ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےانجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئرضیاء مجید الساعغ نے الکفیل نیٹ ورک سے اس منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے کو ارض القدس کمپنی نے مطلوبہ تکنیکی خصوصیات اور ڈیزائن کے مطابق مکمل کیا ہے۔ چونکہ یہ مقام مقدسہ ایسی جگہ پر واقع ہے جس کے تین اطراف سے توسیع ممکن نہیں۔ لہذا یہ توسیع نہرحسینیہ ، جو اس کے مغربی جانب ہے، پر ستونوں کے ذریعے کنکریٹڈ پل بنائے کے بعد ان پر ہال تعمیر کر کے کی گئی ہے۔ یہ توسیعی منصوبہ نہر کے راستے کو کاٹے یا بند کئے یا تبدیل کئے بغیر مکمل کیا گیا ہے۔ اس توسیعی حصے کا رقبہ (1200) مربع میٹر ہے اور اسے خصوصی آؤٹ لیٹس اور دروازوں کے ذریعے مقام امام مہدی سے ملا دیا گیا ہے، اس توسیعی منصوبے کی تفصیلات درج ذیل ہیں میں :

(490) مربع میٹر رقبے پر مشتمل خواتین کے لئے ایک ہال۔

(310) مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل مردوں کے لئے ایک ہال۔

(150) مربع میٹر کے رقبے پر مقام مقدسہ کے خدام کے لئے ایک ہال۔

- تقریبا 250 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل سروسز ایریا۔

مذکورہ بالا ہالز کے فرش اور دیواروں پر سنگ مرمر لگایا گیا ہے اور ان کی چھتوں کوشیشہ کاری، خوبصورت نقش و نگار اور اسلامی خطاطی میں لکھی گئی تحریروں سے مزین کیا گیا ہے۔

- مقام کے مرکزی دروازے اور داخلے کے راستہ کو تعمیر نو کے ذریعے محرابی شکل دی گئی ہے اور اس کی وسعت میں اضافہ کیا گیا ہے اور اسی طرح سے اس کے بیرونی حصوں کو کربلائی کاشی سے مزین کیا گیا ہے۔

- اس کے مرکزی دروازے کے اگلے حصے کے اوپر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مانند کلاک ٹاور تعمیر کیا گیا ہے۔

- مقام مقدسہ کے بیرونی حصوں پر خوبصورت نقش و نگار اور اسلامی تحریروں پر مشتمل کربلائی کاشی لگائی گئی ہے۔

- مقام مقدسہ میں لائٹنگ ، الارم ، آگ بجھانے ، مواصلات اور نگرانی کے جدید سسٹمز موجود ہیں۔

- پہلے سے موجود پل کے ساتھ ایک اور سپورٹیوپل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پل کی چوڑائی 7 میٹر اور لمبائی 22 میٹر ہے اور اس پل کو زائرین گی آمدورفت میں سہولت اور آسانی کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔ کیونکہ موجودہ پل پرانا اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے اور خصوصا مخصوص ایام زیارت کے دوران زائرین کے لیے ناکافی تھا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: