انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر ضیاء مجید الساعغ نے تیار کردہ تین ڈیزائنز کو اجلاس میں پیش کیا اورہر ڈیزائن کی مکمل تفصیلات کے بارے میں اجلاس کے شرکاء کو معلومات فراہم کیں۔ انھوں نے اجلاس میں موجود شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے اور سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر، الکفیل اور العمید یونیورسٹیوں کے صدور؛ پروفیسر ڈاکٹر نوروس الدہھان اور پروفیسر معاذ الغزالی ، اور الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جسسم الابراہیمی کے مشوروں اور نقطہ نظر کو سنتے ہوئے ڈیزائنز سے متعلق تفصیلی وضاحت پیش کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے کے سیکرٹری جنرل انجینئرمحمد اشیقر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا : "یہ اجلاس العمید یونیورسٹی کے لئے نئی سائٹ کے ڈیزائن پر تبادلہ خیال کرنے، اور ایک متفقہ ڈیزائن کی تیاری کے لئے منعقد ہوا ۔انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے تیار کردہ تین ڈیزائن پیش کیے گئے ، اور ان پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ہر ڈیزائن کی خوبیوں اور کمزوریوں کو سامنے رکھتے ہوئے، ان تینوں ڈیزائنوں کو ملا کرایک نیا ڈیزائن تیار کرنے کے مقصد سے ایک وژن پیش کیا گیا جس کے مطابق ڈیزائن تیار کیا جائے گا اور اس پردوبارہ تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ جو ڈیزائن منظور کیا جائے وہ اس طرح کی سائنسی عمارتوں کے قیام میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اہداف کے مطابق جدید علمی ماحول پیدا کرنے میں معاون ہو۔ "
العمید یونیورسٹی کے صدرپروفیسر ڈاکٹر معیاد الغزالی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "آج ہم نے تین مجوزہ انجینئرنگ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جو طب ، دندان سازی اور نرسنگ اور ان کی لیبارٹریوں کے علاوہ ایک مرکزی لیبارٹری، دو دیگر کالجوں کی عمارات، ایڈمنسٹریشن بلاک، یونیورسٹی پریذیڈنسی، مرکزی لائبریری ، سبز زاروں اور تفریحی مقامات پر مشتمل ہے۔ یہ منصوبہ (40)دونم یعنی 4 ہیکٹرز پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے مقررہ مدت تین سال ہے۔ العمید یونیورسٹی کی نئی سائٹ بین الاقوامی معیار اور وزارت ہائر ایجوکیشن کے تقاضوں کے مطابق کربلا گورنریٹ میں ایک علمی آئیکون ہوگی اور عزیز طلباء کو مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرے گی۔