فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس کے منصوبے پر کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: "منطقة حي المعملچي میں واقع فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے، اور منصوبے کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کمپلیکس کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں بیک وقت کئی کام کئے جا رہے ہیں۔

اس منصوبے کے انجینئرعلی حامد نے کہا: "اس منصوبے کے پہلے مرحلے کو80 فیصد سے زیادہ تک مکمل کیا جا چکا ہے اور اس مرحلے کے اختتامی کام جیسے کے دیواروں کو پینٹ کرنا اور کھڑکیوں میں شیشے نصب کرنا جاری ہیں۔ جبکہ الیکٹریکل اور مکینیکل سسٹمز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔"

پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے بارے میں اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے والی کمپنی شركة البلداوي کے ڈائریکٹر سعد رحیم نے کہا ہے: "پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں انفرا سٹرکچر سے متعلقہ کام بھی 45 فیصد تک مکمل کئے جا چکے ہیں جن میں فٹ پاتھ اور سڑکیں بنانا شامل ہیں۔ جبکہ سیوریج اور واٹر لائنز کی تنصیب ، اور کچھ دیگر کام جیسے بیرونی لائٹس اور بیرونی کیمرا سسٹم کی تنصیب بھی مکمل کی جا چکی ہے اور اس منصوبے کے بجلی اور مکینیکل سسٹمز کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ "

واضح رہے کہ اس منصوبے کا مقصد اسکولوں (بنیادی ، ثانوی اور سیکنڈری + ثقافتی مراکز) کے لیے مربوط اور جامع تعلیمی انفراسٹرکچر کی تشکیل دینا ہے تاکہ جدید طریقہ تدریس کے ذریعے علمی خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: