روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے باب قبلہ کے بائیں جانب واقع صحن الجود میں حال ہی میں شامل کی جانے والی اضافی جگہ میں انفراسٹرکچرل ورکس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اضافی جگہ شارع سوق العلاوي سے لیکر شارع الجمهوريّة تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں موجود عمارتوں کومنہدم کرنے اور ملبہ ہٹا نے کے بعد اس جگہ کو ہموار کرنے بعد انفراسٹکچرل کام شروع کر دیئے گئے ہیں۔
مذکورہ بالا محکمہ میں کنسٹرکشن ورکس ڈویژن کے سربراہ انجینئر محمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس اضافی جگہ میں ایک مربوط انفراسٹرکچر نیٹ ورک (بجلی - سیوریج - مواصلات - کیمرے - پینے کا پانی) کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ان کاموں کی تکمیل کے بعد فرش پر ٹف ٹائلز لگائی جائٰیں گی۔"
واضح رہے کہ اس اضافی جگہ کی فراہمی روضہ مبارک کے بیرونی توسیع منصوبے کا حصہ ہے تاکہ مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔