اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: "منطقة حي المعملچي میں واقع فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے، اور منصوبے کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کمپلیکس کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں بیک وقت کئی کام کئے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے صحت کے موجودہ بحرانی حالات کے باوجود پہلے مرحلے کے 85 فیصد کام مکمل کئے جا چکے ہیں اور منصوبے کے مرکزی نظاموں کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔ "
انھوں نے کہا: "اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران ایک تبدیلی بھی کی گئی تھی جس کا 45 فیصد سے زیادہ مکمل کیا جا چکا ہے جس میں انفراسٹکچرل ورکس ، مرکزی اور ثانوی سڑکیں اور دیگر کام شامل ہیں۔"
واضح رہے کہ یہ پراجیکٹ 45،000 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ یہ کمپلیکس پانچ سکولز (کہ جن میں سے ہر ایک تین منزلہ عمارت اور 6000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے)، دو نرسری سکولز(کہ جن میں سے ہر ایک تین منزلہ عمارت اور 900 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے)، کھیلوں کے لیے مختص دو ہال (کہ جن میں سے ہر ایک900 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے) اور ایک ثقافتی مرکز (کہ جو پانچ منزلہ عمارت اور 15000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے ) پر مشتمل ہے۔