امام الہادی(عليه السلام) کمپلیکس حضرت عباس علیہ السلام کی ہاشمی کرم کی علامت ہے

امام الہادی(عليه السلام) کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم سروسز کمپلیکس میں سے ایک ہے جو زائرین کرام کو بہترین خدمات کی فراہمی، مختلف پروگراموں کے انعقاد کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مہمانوں، وفود اور اہم شخصیات کو ٹھہرانے کے انتظامات بھی اسی کمپلیکس میں کئے جاتے ہیں۔

اس کمپلیکس کو انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی تعمیر کیا گیا تھا اور یہ کمپلیکس قدیم اور جدید فن تعمیر کے امتزاج کا حسین شاہکار ہے اور کربلا میں مقامات مقدسہ کی اہم سروسز سائیٹ ہے۔

یہ منصوبہ (1000) مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور آٹھ فلورز اور ایک بیسمنٹ پر مشتمل ہے۔ بیسمنٹ فلور جدید سینیٹری سہولیات پر مشتمل ہے۔ جس میں مرد حضرات اور خواتین کے لئے الگ الگ (100) سینیٹری یونٹس ہیں۔
کمپلیکس کے باقی فلورز میں متعدد ہالز، اداری کاموں کے دفاتر، کئی سٹور، مرکزی و فرعی باورچی خانے اور رہائش کے لیے 110 کمرے اور سوئٹس ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: