روضہ مبارک حضرت عباس (ع) مثنی گورنریٹ کے چار دیہاتوں کو پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے واٹر ڈویژن کے عملے نے مثنی گورنریٹ کے قرية البيضة میں واٹر پیوریفیکیشن اینڈ ڈیسیلیینیشن پلانٹ (RO اسٹیشن) کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے۔ یہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اس گاؤں کے علاوہ تین دیگر دیہاتوں کی صاف پانی کی ضرورت کو پورا کرے گا۔
اس پراجیکٹ کے نگران انجینئر بسام الہاشمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا : "یہ واٹر اسٹیشن اہل علاقہ کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے فورا بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے قلیل وقت میں نصب کیا ہے تاکہ اہل علاقہ کو ہنگامی بنیادوں پر پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کیا جا سکے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "یہ اسٹیشن (180 مربع میٹر) کے رقبے پر بنایا گیا ہے اور اس کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 48 ہزار لیٹر / یومیہ ہے اور اس علاقے کے رہائشیوں کی ضروریات کے مطابق ہے۔ یہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اس علاقے کے (1500) سے زیادہ افراد پر مشتمل(900) گھروں کو پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کر رہا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، " ہمارا کام صرف اس پہلو تک ہی محدود نہیں تھا بلکہ ان سٹیشن کے قیام کے لئے تمام ابتدائی اقدامات جیسے تعمیراتی کام، بجلی کی تنصیبات اور دیگر امور بھی ہمارے عملےنے ہی انجام دیئےہیں۔
اہل علاقہ اس اقدام اور انسان دوست کام کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شکرگزار ہیں۔"
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ایسے خدماتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرتا ہے جن کا معاشرے اور عراقی شہریوں کی زندگی سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور جتنا ہو سکے شہریوں کی مدد اور خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کئی علاقوں میں واٹر ڈیسیلینیشن اسٹیشن (آر او اسٹیشن) قائم کیے ہیں تاکہ زندگی کی اس بنیادی ضرورت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: