حضرت زینب(ع) کی ضریح پر افریز کی تنصیب مکمل کر لی گئی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح وابواب سازی سیکشن نے حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح کے بالائی حصہ میں منقش افريز (الكلوي) نصب کر دی ہے کہ جو معمولی تبدیلی کے ساتھ ہو بہو موجوہ ضریح کی افریز جیسی ہی ہے۔

اس بارے میں الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ سید ناظم غرابی نے بتایا ہے کہ: حضرت زینب(ع) کی قبر اقدس کی نئی ضریح کو بنانے کا کام اس کے مختلف حصوں کی تیاری و تنصیب کے اعتبار سے طے شدہ ورکنگ پلان کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔ قرآنی پٹی کے بعد یہ دوسرا دھاتی حصہ ہے کہ جسے ضریح مبارک میں نصب کیا گیا ہے۔

انھوں نے افریز کے بارے میں بتایا کہ : افریج 14 اجزاء پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریبا 2کلو گرام ہے۔ اسے تانبے سے چوڑائی میں حرف (S) کی شکل میں بنایا گیا ہے اور اس کی لمبائی 128 سینٹی میٹر ہے جبکہ اس کی چوڑائی 32 سینٹی میٹر اور موٹائی 1ملی میٹر ہے، اور اس کی چاروں اطراف پر محیط مکمل لمبائی (16.78) میٹر ہے، اس افریز پر ہاتھوں سے نباتاتی نقوش بنائے گئے ہے، کہ جن میں سے بعض حضرت عباس(ع) کی افریز سے اخذ کیے گئے اور بعض دیگر جناب زینب(ع) کی موجودہ ضریح سے لیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: