روضہ مبارک کے سرداب امام جواد(ع) میں شیشہ و آئنیہ کاری کا کام جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے سرداب امام جواد(ع) کی چھت اور دیواروں کی زیبائش کے سلسلہ میں شیشہ و آئنیہ کاری کے پہلے مرحلہ کا آغاز کر دیا ہے بلکہ روضہ مبارک کے اندرونی صحن کے نیچے شمالی حصہ میں موجود 1000 مربع میٹر رقبہ کے اس سرداب کی زیبائش کا ابتدائی کام کافی حد تک مکمل بھی کر لیا ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے چیف انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ شیشہ کاری اور آئینہ کاری کا یہ عمل ان کاموں میں شامل ہیں جنھیں روضہ مبارک کا ادارہ اس مقدس مقام کے شایانِ شان ہونے کو یقینی بنانا چاہتا ہے لہذا اس کام کے لیے ماہر ترین ٹیم کی خدمات حاصل کی گئيں ہیں کہ جو رنگین شیشوں اور شفاف آئینوں کی مدد سے دیدہ زیب نقش ونگار بنا رہی ہے جو کہ قدیم اور جدید ڈيزائننگ کا بہترین امتزاج ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس کام کے لیے اعلی کوالٹی پر مشتمل 2 ملی میٹر موٹائی کے رنگین شیشے اور آئینے استعمال کیے جا رہے کہ جو ہر قسم کی موسمی شدت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں رش کو کم کرنے اور ضریح کے قریب زائرین کے لیے عبادت کی جگہوں میں اضافہ کرنے کے لیے زیر زمین دو ہال تعمیر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک سرداب امام حسین(ع) اور دوسرا سرداب امام جواد(ع) ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: