انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زائرین کی خدمت کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں اضافی جگہوں کو شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے روضہ مبارک کے بیرونی توسیعی منصوبے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے باب فرات سے لیکر باب امام علی علیہ السلام کے مقابل میں واقع حاصل کی گئی عمارتوں کو منہدم کرنے کے لئے ابتدائی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ایک نئی اور اضافی جگہ کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

نئی جگہوں کی فراہمی کے لئے توسیع، تعمیر، ترقی اور بحالی کے یہ تمام کام مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ حرم مطہر کے ارد گرد خالی جگہوں کی ترتیب نو اور تعمیر و بحالی کے ذریعہ زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جا رہی ہیں
۔

واضح ر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے روضہ مبارک کے بیرونی توسیعی منصوبے کے کئی مراحل مکمل کر لیے ہیں، اور باقی مراحل کو مکمل کرنے کے لیے کام زور و شور سے جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: