انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے باب فرات سے لیکر باب امام علی (ع) کے سامنےعمارتوں کو منہدم کرنے کے بعد تعمیر و بحالی کےدوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے باب فرات سے لیکر باب امام علی علیہ السلام کے مقابل میں واقع پہلے سے حاصل کی گئی عمارتوں کو منہدم کرنے اور ان کا ملبہ ہٹانے کے بعد تعمیر و بحالی کےدوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ایک نئی جگہ کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
اس منصوبے کے نگران نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی جگہوں کی فراہمی کے لئے توسیع، تعمیر، ترقی اور بحالی کے یہ تمام کام مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ حرم مطہر کے ارد گرد خالی جگہوں کی ترتیب نو اور تعمیر و بحالی کے ذریعہ زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جا رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کئے جانے والے کاموں کی نوعیت اس جگہ کو انفراسٹرکچرل ورکس کے لیے تیارکرنا ہے جن میں منہدم کی گئی عمارتوں کے ملبے کو ہٹانے کے بعد زمین کو ہموار کرنا ، پرانی مٹی کو ہٹانا اور اس کی جگہ بجری ڈالنا
اور تعمیری کاموں کے لئے ابتدائی اقدامات کرنا شامل ہیں۔
جبکہ تیسرے مرحلے میں ایک مربوط انفراسٹرکچر نیٹ ورک (بجلی، سیوریج، کمیونیکیشن، کیمرے، پینے کے پانی) کی تعمیر شامل ہو گی اور ہر نظام کے لیے الگ الگ سروس چینلز کی تنصیب و تعمیر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جن عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے وہ باب فرات پرانا نام باب العلقمي سے لیکر باب امام علی علیہ السلام پرانا نام باب الکف کے مقابل میں واقع ہیں اور ان اقدامات کی تکمیل کے بعد زائرین کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جائیں گی ، جس کا تخمینہ ہزاروں میٹر لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ اضافی جگہیں مخصوص ایام زیارت کے دوران ہونے شدید رش کو کم کرنے میں کردار ادا کریں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: