العمید یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے (بابل کربلا) روڈ پر العمید یونیورسٹی کی نئی عمارت کے منصوبے پر بین الاقوامی معیارات اور وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے مطابق کام جاری رکھا ہوا ہے۔
روضہ مبارک میں انجینئرنگ پراجیکٹس کے سربراہ انجینئر ضیاء مجید الصائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " بین الاقوامی کمپنی سے وابستہ سٹاف ہماری نگرانی اور ہدایت کے مطابق اس اسٹریٹجک پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے اور پروجیکٹ پر کام ٹائم لاائنز کے مطابق تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس منصوبے کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کے لئے ہم یونیورسٹی کی متعدد فیکلیٹیز کی تعمیر کے لئے متوازی طور پر کام کر رہے ہیں جیسے کہ کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجیز کی عمارت کے لئے لوہے کا ڈھانچہ کھڑا کیاجا چکا ہے ۔ اسی طرح میڈیکل کالج اور کالج آف ڈینٹسٹری کی عمارتوں کی بنیادیں کھودنے کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور تعمیر کے اگلے مرحلے کے لئے تیاریاں کی جا چکی ہیں۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ العمید یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ طب ، دندان سازی اور نرسنگ کالجز کی عمارات اور ان کی لیبارٹریوں کے علاوہ ایک مرکزی لیبارٹری، دو دیگر کالجوں کی عمارات، ایڈمنسٹریشن بلاک، یونیورسٹی پریذیڈنسی، مرکزی لائبریری ، سبز زاروں اور تفریحی مقامات پر مشتمل ہے۔ یہ منصوبہ (40)دونم یعنی 4 ہیکٹرز پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے مقررہ مدت تین سال ہے۔ العمید یونیورسٹی کی نئی سائٹ بین الاقوامی معیار اور وزارت ہائر ایجوکیشن کے تقاضوں کے مطابق کربلا گورنریٹ میں ایک علمی آئیکون ہوگی اور طلباء کو مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: