مقام امام مہدی (عج) کی ترمیم و تعمیر کا عمل 95 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے ....

ایک ھال کا منظر
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجئنیئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ مقام امام مہدی(عج) کی ترمیم و تعمیر کا عمل 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ یہ عمل مختلف مراحل میں مکمل کیا گیا ہے کہ جن میں مقام امام مہدی علیہ السلام کی عمارت کی بیرونی دیواروں پر کربلائی کاشی کی تنصیب اور اندرونی حصہ میں دیواروں اور فرش پر سنگ مرمر کی تنصیب اور اسی طرح آرائش کے کے لیے سنگ مرمر سے بنے ہوئے خوبصورت شہ پاروں کی مختلف جگہ تنصیب، صاف پانی کی فراہمی اور پانی کی نکاسی بجلی کی نئی وائرنگ، کولنگ پلانٹ کی تنصیب اور سیکورٹی آلات کی تنصیب کا عمل شامل ہے ۔
یہ بات واضح رہے کہ اس تعمیری کام کی ذمہ داری عراقی کمپنی شرکۃ الکفیل للاستثمارات العامۃ کو دی گئی ہے کہ جس نے انتہائی کم مدت میں اس کام کو مکمل کیا ہے۔
مقام امام مہدی علیہ السلام کی عمارت کی تعمیر کی بعد باقاعدہ طور پر اس عمارت میں ترمیم و تعمیر اور مرمت وغیرہ کا کام نہیں کیا گیا تھا اور تعمیر کے وقت غیر مناسب مواد استعمال کرنے اور موسمی اثرات کی وجہ سے یہ عمارت کافی خستہ حال ہو چکی تھی لہٰذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عمارت میں تعمیری کاموں کو سرانجام دینا اپنی ذمہ داری سمجھی اور انتہائی کم وقت میں اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: