روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بیرونی مضیف کے توسیعی منصوبے پر کام جاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ (نجف - کربلا) روڈ پر روضہ مبارک کے بیرونی مضیف کے توسیعی منصوبے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اس خدماتی سائٹ کی توسیع زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے کی جا رہی ہے۔

انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر ضیاء مجید السائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بیرونی مضیف کے توسیعی منصوبے پرکام اللواء بین الاقوامی کمپنی کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور یہ توسیعی منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی (دام عزّه) کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کیا جا سکے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس توسیعی منصوبے کا کل تعمیر شدہ رقبہ (27,270) مربع میٹر ہے، جو سروسز ، میڈیکل ہالز اور انتظامی حصوں پر مشتمل ہے۔"

انھوں نے کہا کہ "منصوبے پر کام ڈیزائن اور مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق جاری ہے۔ یہ توسیعی منصوبہ چھ عمارتوں پر مشتمل ہے اور ہر عمارت دو فلورز اور (800) مربع میٹرپر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ زائرین کو خدمات کی فراہمی کے لئے 800 اور 1,100 مربع میٹر رقبے کے چار الگ الگ ہالز بھی زیر تعمیر ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس سروس کمپلیکس میں (231) مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل خواتین کا طبی سینٹر بھی شامل ہے، جو ایک ہال، ایک فارمیسی، خواتین ڈاکٹرز کے لیے ایک کمرے پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے میں 522 مربع میٹر پر مشتمل ایک جدید سینٹری کمپلیکس بھی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: