دار الكتب و دستاویزات کے اعلی سطحی وفد کا روضہ مبارک حضرت زینب (ع) کی ضریح اطہر کی تیاری و تکمیل کے مراحل کو دستاویزی شکل دینے کے لیے شعبہ ضریح سازی و بواب کا دورہ

عراق کی وزارت ثقافت، سیاحت اور نوادرات سے منسلک دار الكتب و دستاویزات کے اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت زینب (ع) کی ضریح اطہر کی تیاری و تکمیل کے مراحل کو دستاویزی شکل دینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ ضریح سازی و بواب کا دورہ کیا۔ مذکورہ شعبے کے سپروائزر حاج کاظم عبادہ اور فائٹنگ اسکواڈ کے شیخ میثم الزیدی نے وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر شیخ میثم الزیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: آج اس کامیابی کو دستاویز کرنے کے لیے ہم نے عراق کی وزارت ثقافت، سیاحت اور نوادرات سے منسلک دار الكتب و دستاویزات کے اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا۔ وفد کو اس کامیابی کے مختلف مراحل کے ساتھ ساتھ شعبہ ضریح سازی و بواب کی دیگر سابقہ ​​کامیابیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ جبکہ ہمیں روضہ مبارک حضرت زینب (ع) کی ضریح اطہرکو عراق سے شام تک لے جانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔"
دار الكتب و دستاویزات کی ڈائریکٹر سیدہ ھدی احمد نصیف نے بات کرتے ہوئے کہا، "آج ہمارا کام اس کی تکمیل کے مراحل کو دستاویز کرنا ہے اور جو کچھ ہم نے دیکھا ہے وہ بہت ہی شاندار اور مربوط کام ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "اسے صرف کربلا کے مقدس شہر سے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم تک منتقل کرنا باقی ہے"۔

وفد کے ارکان نے اس عظیم، شاندار اور منفرد کام کی تعریف کی اور اپنے دورے کا اختتام حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور مستقبل میں اس طرح کے دوروں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی ضریح اطہر کی تیاری کے لئے فنڈز ایک مومن کی جانب سے ہدیہ کئے گئے ہیں اور اسے مکمل طور پر عراقی ماہرین اور کاریگروں نے تیار کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: