العباس فائٹنگ اسکواڈ نےروضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح کو دمشق منتقل کا فریضہ مکمل کر لیا ہے۔

العباس فائٹنگ اسکواڈ نےعقیلہ بنی ہااشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی نئی ضریح کوحرم مقدس کے تکنیکی عملے کے حوالے کرنے کا فریضہ مکمل کر لیا ہے۔

العباس فائٹنگ اسکواڈ کے سربراہ شیخ میثم الزیدی نے کہا، " عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کی روحانی فضاؤں میں ضریح اطہر کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے تکنیکی عملے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ضریح اطہر کی تنصیب کا بابرکت عمل شروع کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا: "خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور اعلی دینی قیادت سید علی السیستانی (دام ظله الوارف) اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کی براہ راست رہنمائی میں العباس فائٹنگ اسکواڈ نے اس مقدس امانت کو کربلا سے دمشق پہنچانے کا فریضہ انجام دیا۔"

نہوں نے کہا، "اور اب ہم نے اپنے وعدے کے مطابق اس مقدس امانت کو صحن زینبیہ میں روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب کاظم عبادہ کے حوالے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کل بروز بدھ (28 ستمبر 2022) کی شام کو عراقی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ ضریح مبارک کو لیکر دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا تھا جہاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا اعلی سطحی وفد جس کی قیادت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب جواد الحسناوی کر رہے تھے، نئی ضریح مبارک کے استقبال اور وصول کرنے کے لئے پہلے ہی سے موجود تھا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا اعلی سطحی وفد کل بروز بدھ فجر کے وقت کربلا مقدسہ سے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو لیکر نجف اشرف کے لئے روانہ ہوا تھا۔

اس سے ایک دن پہلے بروز منگل ضریح مبارک کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کرنے والے العباس فائٹنگ سکواڈ کے کمانڈر شیخ میثم الزیدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تمام تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقدس روضے کی نئی ضریح مبارک کی شام منتقلی کا عمل عراقی فضائیہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور شام پہنچنے پرالعباس فائٹنگ سکواڈ کا عملہ ضریح مبارک کو وہاں موجود روضہ مبارک کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے تکنیکی کیڈرز کے حوالے کر دے گا۔"

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک کو شام منتقل کرنے سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایک رسمی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ یہ تقریب روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس کے باب قبلہ کے مقابل صحن میں منعقد کی گئی تھی جس میں مقامات مقددسہ کربلا کے ہائر آفشلز، حکومتی نمائندوں ، اعلی دینی و سماجی شخصیات ااور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: