روضہ مبارک میں انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے الکفیل ٹیکنیکل گیراج پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
پروجیکٹ کے انجینئر حسین محمد باقر نے کہا کہ "انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کےعملے نے الکفیل ٹیکنیکل گیراج کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کر دیا ہے اور اس مرحلے میں ورکشاپس کو پہلے سے سفارش کردہ جدید آلات فراہم کرنا بھی شامل ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ " الکفیل ٹیکنیکل گیراج کے دوسرے مرحلے میں بلاک (F)میں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے لئے واشنگ ورکشاپس کی تعمیر بھی شامل ہےجو بہترین بین الاقوامی آلات سے لیس ہوں گی اور ہر ورکشاپ کا رقبہ (4260 ) مربع میٹر ہے جس میں سروس اور انتظامی کمروں کے علاوہ اسٹوریج سپیسز بھی ہیں۔"
انہوں نے وضاحت کی،"ورکشاپ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکا کام مکمل کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ چھتوں اور بیرونی دیواروں کے لیے (سینڈوچ پینل) کی فکسنگ اور ان پر فائر پروف پینٹ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، " دوسرے مرحلے میں کام کی تکمیل کی شرح 50% سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے، کیونکہ ورکشاپ کے ارد گرد بیرونی بنیادی ڈھانچے بشمول سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بھی کام شروع کر دیا گیا تھا۔ "