روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے کربلا قدیمہ کی بحالی و ترقی کے لئے ایک توسیعی و ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے کربلا قدیمہ کی بحالی و ترقی کے لئے ایک توسیعی و ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ ضیاء الدین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، " آج ہم نے کربلا کے گورنر انجینئر ناصف الخطابی کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ اس توسیعی و ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔ اس منصوبے کا ابتدائی مرحلہ روضہ مبارک ابو الفضل العباس کی بیرونی توسیعی سے شروع ہوتا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور کربلا گورنریٹ کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون سے کربلا قدیمہ کی بحالی و ترقی کے لئے انجینئرنگ اور آرکیٹیکچرل منصوبے پہلے ہی تیار اور متعلقہ وزارتوں سے منظور کیے جا چکے ہیں۔"
اس موقع پر انجینئرنگ پروجیکٹس کے سربراہ انجینئر ضیا السایغ نے تصدیق کی کہ "کربلا مقدسہ شہر کو ترقی دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کی ابتداء کربلا قدیمہ کے مرکز میں دو بڑے صحن بنانے سے کی جا رہی ہے، ان میں سے ایک روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے مقابل جبکہ دوسرا صحن ام البنین ہے جو کہ روضہ مبارک کے شمالی جانب ہے۔ "

اس موقع پر کربلا کے گورنر انجینیئر نصیف الخطابی نے کہا کہ، " روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے توسیعی منصوبے اس شہر مقدس اور اس کے زائرین کی خدمت کے لئے ہیں اور ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے حکومتی تعاون کی ضرورت ہے اور کربلا گورنریٹ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کے ساتھ حرم مقدس کے منصوبوں کی حمایت و تعاون کے لئے تیار ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: