انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے صحن أم البنين(عليها السلام) کے منصوبے کے لیے کنکریٹ کے ستونوں کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین نے صحن أم البنين(عليها السلام) کے منصوبے کے لیے کنکریٹ کے ستونوں کی تنصیب شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے پروجیکٹ کا معائنہ کیا ہے اور ہمارے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے اس منصوبے کے لئے (12 میٹر) کی گہرائی میں کنکریٹ کے ستونوں کی تنصیب کام شروع کر دیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہےتاکہ ایام زیارت اور جمعہ کی راتوں میں زائرین کرام کے لیے اضافی جگہیں فراہم کی جاسکیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: