انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے الکفیل ٹیکنیکل گیراج میں گاڑیوں کی دیکھ بھال اور دھونے کے لیے ایک نئے اسٹیشن کے قیام کی تیاری شروع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے الکفیل ٹیکنیکل گیراج میں گاڑیوں کی دیکھ بھال اور دھونے کے لیے ایک نئے اسٹیشن کے قیام کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پروجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر حسین محمد باقر نے کہا، "محکمہ کے عملے نے الکفیل ٹیکنیکل گیراج پروجیکٹ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر، بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور واشنگ ورکشاپس کے لیے اسٹیشن کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا، "گاڑیوں کی دیکھ بھال اور دھونے کے لئے جدید آلات بین الاقوامی کمپنیوں سے درآمد کیے گئے ہیں، اور کچھ کمپنیاں سے آلات کے آخری حصے کو درآمد کرنے کے لئے معاہدہ کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ " یہ اسٹیشن بلاک (F) میں ہے اور اس کی تکمیل کا (70%) کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بجلی کی تنصیب کا کام، آگ بجھانے کا نظام، کولنگ اور اسٹورز اور پرائیویٹ دفاتر کے لیے مواصلات کے نظام پر فی الحال کام کیے جا رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: