روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تعمیراتی لیبارٹری.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعمیراتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور اس کے علاوہ مختلف دیگر منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک تعمیراتی لیبارٹری قائم کی گئی تھی جس کا کام اس منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل کی جانچ پڑتال کرنا ہے اور اس کو حتمی شکل دینا ہے، اس لیبارٹری کا قیام اس وقت ہوا جب روضہ مبارک کے مختلف سیکشنوں کو بنایا گیا تھا کیونکہ روضہ مبارک میں مختلف منصوبہ پر کام کیا جا رہا ہے اور ان منصوبوں کو دیر پا رکھنے کے لئے ایک تعمیراتی لیبارٹری کی ضرورت تھی کہ جو ان منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کو حتمی قرار دے۔
اس لیبارٹری کے مسؤول انجینیئر جناب عمار عدنان نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: اس لیبارٹری میں مختلف مراحل میں استعمال ہونے والے میٹریل کے بنیادی اجزاء کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے اس کے بعد اس میٹریل کو استعامل کرنے کے لئے کلئیر کر دیا جاتا ہے۔
جناب عمار عدنان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس لیبارٹری میں مختلف منصوبوں پراستعمال ہونے والے میٹریل کے جانچ پڑتال کی جاتی ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
1. میٹریل ٹیسٹ: اس میں عمارتوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے جیسے کنکریٹ، السرمسٹون(بلاک)، چینی سے بنی ہوئی ٹائل، اور سیمنٹ سے بنی ہوئی ٹائل اور اینٹوں وغیرہ کو چیک کیا جاتا ہے.
2. مٹی کے اجزاء کا ٹیسٹ: اس میں مٹی کی دو طریقوں سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے پہلے طریقہ میں جو مٹی سٹرکوں وغیرہ کے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے اس کو چیک کیا جاتا ہے کہ کس معیار کی ہے، دوسرا طریقہ اس پہلے والے طریقہ سے مختلف اور پیچیدہ ہوتا ہے اس میں 25 سے 30 میٹر گہرائی میں مٹی کی نوعیت کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
3. کیمیکل ٹیسٹ: یہ تعمیراتی میٹریل کا اہم ترین ٹیسٹ ہوتا ہے اس ٹیسٹ کی روشنی میں منصوبے کے معیار کے مطابق تفصیلی رپورٹ تیار کی جاتی ہے اس ٹیسٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ جو مواد اس منصوبہ کی تعمیر میں استعمال کیا جا رہا ہے وہ کس کوالٹی کا ہے۔
4. فارم: یہ منصوبہ دوسرے منصوبوں سے مختلف ہوتا ہے اس میں کام شروع کرنے سے پہلے ایک کپمنی کو معین کیا جاتا ہے کہ جو اس منصوبے کی جگہ کو خریدتی ہے اور اس کے بعد اس میں استعمال کئے جانے والے میٹریل مثلاً کنکریٹ وغیرہ کی جانچ پڑتال کے بعد کام شروع کیا جاتا ہے
5. پُل اور سٹرکیں: سٹرک بنانے سے پہلے اس راستے کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے کہ آیا اس پر سٹرک بنائی جائے اور کس معیار کا میٹریل لگایا جائے، سٹرکوں کو ہموار اور برابر رکھنے کے لئے ماہرین ڈامر کیمیکل کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ان منصوبوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے.
یہ بات واضح کرتے چلیں روضہ مبارک کی طرف سے اس لیبارٹری کو اس خاطر بنایا گیا تھا کہ روضہ مبارک کے تحت کافی منصوبوں پر کام کیا جا رہا تھا اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو جاننے کے لئے تعمیراتی لیبارٹری ضروری تھی اب اس لیبارٹری سے روضہ مبارک کے تمام منصوبوں میں مدد لی جاتی ہے لیکن اب اس لیبارٹری کی طرف کئی کمپنیوں نے بھی رجوع کرنا شروع کر دیا ہے اس لئے اب اس لیبارٹری کو وسعت دی جا رہی ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: