کربلا اور نجف کو ملانے والی سڑک (العلماء روڈ) پر 1000 لیٹر فی گھنٹہ کی پیداواری صلاحیت والے واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن (آر.او اسٹیشن) کی تعمیر و تنصیب مکمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کربلا اور نجف کو ملانے والی سڑک (العلماء روڈ) پر 1000 لیٹر فی گھنٹہ کی پیداواری صلاحیت والے واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن (آر.او اسٹیشن) کی تعمیر و تنصیب مکمل کر لی ہے۔

یہ واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن (آر.او اسٹیشن)انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک واٹر ڈویژن کے عملے نے لگایا ہے۔

واٹر ڈویژن کے سید احمد الحسناوی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی اور انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ضیاء مجید السائغ کی براہ راست ہدایت پر واٹر ڈویژن کے عملے نے کربلا اور نجف کو ملانے والی سڑک (العلماء روڈ) پر 1000 لیٹر فی گھنٹہ کی پیداواری صلاحیت والے واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن (آر.او اسٹیشن) کی تعمیر و تنصیب کی ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ " اس پلانٹ کی تنصیب سے پہلے یہاں زمین کو صاف کیا گیا جس کے بعد یہاں مٹی اوی بجری کی تہہ بچھائی گئی اور اس پر کنکریٹڈ فرش ڈالا گیا۔ اس کے علاوہ 70 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ایک کمرہ بھی بنایا گیا تھا جس میں ڈی سیلینیشن پلانٹ اور پانی کے ٹینک کے ساتھ ساتھ اسٹیشن کے قریب گھروں میں پانی کی تقسیم کے لیے مین ہولز کی تعمیر اور وہاں سے گزرنے والے زائرین کے لیے واٹر کولر نصب کیے گئے تھے۔ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے یہ واٹر اسٹیشن امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل عباس علیہ السلام کے خادم الحاج کاظم کو عطیہ کیا ہے۔"

حاج خادم عبود حسین نے کہا، "ہم سید احمد الصافی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے زائرین کی سڑک پر اس واٹر سٹیشن کی تنصیب کی ہدایت کی، ہم پہلے پانی کی قلت کو پورا کرنے کے کئے پانی خریدتے تھے۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ سٹیشن پینے کے پانی کی قلت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: