افتتاحی تقریب میں علامہ صافی کا فلسطین اور لبنان کو انٹراوینس سلوشنز فیکٹری کی مصنوعات عطیہ کرنے کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے فلسطین اور لبنان میں صحت کے اداروں کے لیے الجود انٹراوینس سلوشنز فیکٹری کی مصنوعات عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان انھوں نے کربلا میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نئے طبی کارخانے الجود انٹراوینس سلوشنز فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

علامہ صافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) بہت سے شعبوں پر کام کر رہا ہے البتہ دو ایسے شعبے ہیں کہ جن پر روضہ مبارک کی طرف سے خاص طور پر توجہ دی جا رہی ہے، اور وہ تعلیم اور طب یا صحت کے شعبے ہیں اور شہری زندگی کی ترقی سے ان دونوں شعبوں کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے۔

الحمد للہ کئی سالوں سے ہمیں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی تعلیمی خدمت کا اعزاز حاصل ہے، اور ہم نے طالب علموں کے لیے ایک صاف ستھرا، ترقی یافتہ اور حوصلہ افزاء ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، جس کا ثمرہ کنڈرگارٹن، سکولز اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے اور فارغ التحصیل ہونے والے ہزاروں طلباء ہیں، اور ہم اب بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق ان کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

جہاں تک صحت اور طبی شعبہ کا تعلق ہے تو اس میں ہمارا بھی حصہ تھا، کیونکہ یہ ملک الحمد للہ ہر طرح کی توجہ کا حقدار ہے، اور جب بھی موقع ملتا ہے، ہم اس کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور طبی ضرورت روزمرہ کی ضروریات میں سے ایک ہے کہ جس کے لیے ہم نے کوشش کی ہے، اس کے علاوہ ہسپتال بھی بنائے ہیں اور مستقبل میں بابل گورنریٹ کے مرکز میں ایک جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کیا جائے گا، کچھ ملکی حالات اور کچھ فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر ہو رہی ہے لیکن انشاء اللہ ہم ان رکاوٹوں کو عبور کر لیں گے اور اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہماری مدد فرمائے گا۔

طب وصحت کے منصوبوں میں سے ایک یہ منصوبہ بھی ہے کہ جو ہم نے انتہائی مشکل حالات میں شروع کیا تھا یہ وہ وقت تھا کہ جب ملک داعش اور دوسری مشکلات سے نبردآزما تھا جس کی وجہ سے اس کی تکمیل میں تاخیر ہوئی لیکن ہم نے اس عرصہ میں انجیکشن ایبل مائع پروڈکشن لائن کی تیاری سے متعلق سائنسی ترقی اور فارماسیوٹیکل سائنس میں جدّت کا مطالعہ جاری رکھا اور اس فیکٹری میں اس حوالے سے جدید ترین ٹیکنالوجی کو نافذ کیا۔

یاد رہے کہ آج دنیا بعض بحرانوں سے گزر رہی ہے، خاص طور پر پیارا فلسطین اور عزیز لبنان دشمن کے وحشیانہ مظالم کا سامنا کر رہا ہے، بوئے گئے اس استکباری ڈھاچے کے سبب ہزاروں لاکھوں افراد زخمی ہیں، ہم نے انسانی فرض کی ادائیگی کے ایک حصہ کے طور پر اس فیکٹری کی پیداوار میں سے ایک خاص مقدار ان دونوں ملکوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہاں انجیکشن ایبل مائع سوڈیم کلورائد اور گلوکوز کی اشد ضرورت ہے، ہم اس وقت پیارے فلسطینی عوام کے لیے اس فیکٹری میں بنائی گئيں دو لاکھ پچاس ہزار بوتلیں، اور اتنی ہی مقدار میں عزیز لبنانی عوام کے لیے بھیج رہے ہیں، اور یہ عطیہ عراقی وزارت صحت کے ذریعے دیا جائے گا، کیونکہ یہ ایک سرکاری اور رسمی چینل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: