الجود فیکٹری فار انٹراوینس سلوشنز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک "سمارٹ چیئر" پیٹنٹ بھی نمائش کے لئے رکھی گئی تھی۔
اس تقریب میں سمارٹ چیئر کے ساتھ ساتھ بجلی سے چلنے والے طبی بستر بھی نمائش کے لئے رکھا گیا تھا،کہ جو درمیانی اور شدید معذوری والے افراد کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس جدت کا مقصد خصوصی ضرورتوں والے افراد کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے، اور یہ تقریباً 5000 شدید معذور افراد کے لیے مناسب ہے جو کربلا گورنریٹ میں موجود ہیں۔
سمارٹ چیئر میں شدید معذوری کے شکار افراد کے لیے مکمل کنٹرول کی صلاحیت موجود ہے،اور اسے سر یا زبان کا استعمال کرتے ہوئے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اعلیٰ درجے کے سینسر نصب ہیں جو رکاوٹوں کا پتہ لگاتے ہیں اور ان سے بچنے میں مدد کرتے ہیں، جس کی وجہ سے صارف اپنے کمرے یا باہر چلنے میں آسانی محسوس کرتا ہے۔ اس کرسی کی صلاحیت یہ ہے کہ یہ فوری طور پر رک سکتی ہے یا رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہی پیچھے ہٹ سکتی ہے، جو اسے اس زمرے کے مریضوں کی ضروریات کے لیے موزوں بناتی ہے۔
سمارٹ کرسی میں خودکار حرکات کے لیے ایک شیڈولنگ سسٹم بھی موجود ہے، جو حرکت کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صحت کی نازک حالتوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
تقریب میں (الیکٹرک میڈیکل بیڈ) کی بھی تعارفی نمائش کی گئی، جو درمیانی اور شدید معذوری والے افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ صارف کو مختلف حرکات میں کنٹرول فراہم کرتا ہے، جیسے بستر کو اٹھانا یا حرکت دیناوغیرہ۔ اس میں ایک سمارٹ اسکرین بھی موجود ہے، جو مریض کو کمرے کے اندر موجود آلات، جیسے ٹیلی فون اور ٹیلی ویژن کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے مریض کی خود مختاری میں اضافہ ہوتا ہے اور اسے اس میں ایک سمارٹ اسکرین بھی موجود ہے، جو مریض کو کمرے کے اندر موجود آلات، جیسے ٹیلی فون اور ٹیلی ویژن کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے مریض کی خود مختاری میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کی مستقل مدد کی ضرورت کم ہوتی ہے۔