سرداب امام حسین علیہ السلام کا تعمیری منصوبہ.....

تعمیری کا منظر
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن کے مغربی حصہ کی جانب بنائے جانے والے سرداب امام حسین علیہ السلام کا منصوبہ تیار کردہ نقشہ کے مطابق جاری و ساری ہے اور یہ منصوبہ روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کی زیر نگرانی میں کیا جا رہا ہے یہ منصوبہ روضہ مبارک کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور اب تک نقشہ کے مطابق اس منصوبہ کا بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا ہے، روضہ مبارک کے سرداب سے متلعق یہ منصوبہ پہلی مرتبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شروع کیا گیا ہے جب کہ اب تک ایسا منصوبہ عراق میں موجود مقدس روضوں میں سے کسی ایک میں بھی ایسا منصوبہ عمل میں نہیں آیا ہے، روضہ مبارک کے صحن کے نیچے چار سرداب بنائے جا رہے ہیں جن میں سے امام جواد علیہ السلام سرداب جو روضہ مبارک کے شمالی جانب واقع ہے اس کو کنکریٹ کے ذریعے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کو امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کے لئے بنایا گیا ہے خصوصاً زیارت اربعین اور نیمہ شعبان پر لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کے لیا تیار گیا گیا ہے۔
سرداب امام حسین علیہ السلام 1,000م2 کے حدود اربع پر مشتمل ہے اور اس کی اونچائی .204م ہے اور یہ سرداب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنوب مغربی حصہ میں باب امام حسن اور باب امام حسین علیھما السلام کی جانب واقع ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ اس منصوبے کے تعمیری کام کا ٹھیکہ ایک عراقی کمپنی ارض القدس للمقاولات کو دیا گیا تھا کہ جو روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کی مدد سے اس منصوبے کو پورا کر رہی ہے۔
اس بات کا بھی ذکر کرتا چلوں کہ صدامی حکومت کے ختم ہونے کے بعد سے لے کر اب تک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عملے نے سینکڑوں منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا ہے اور اس وقت بھی روضہ مبارک کی طرف سے دسیوں منصوبوں پر کام جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: