مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ ناظم غرابی نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ: شعبہ کی ماہر ٹیم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں واقع سرداب امام حسین(ع) میں ضریح مبارک کی تنصیب میں مصروفِ عمل ہے، فی الوقت ضریح کے دھاتی اجزاء کی تنصیب کی جا رہی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کے چوبی ڈھانچے کو مکمل طور پر نصب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اب صرف چند اجزاء کی تنصیب باقی رہ گئی ہے، جن کی تکمیل کے بعد آئندہ ایّام میں رسمی طور پر ضریح مبارک کو حرم کے عملے کے سپرد کر دیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ تمام اجزاء ہمارے ہی شعبے کی مخصوص ورکشاپس میں، عراقی ماہرین کے ہاتھوں تیار کیے گئے ہیں۔
غرابی نے مزید بتایا کہ: یہ عظیم منصوبہ تقریباً دو سال کے عرصے پر محیط ہے، جس کی تکمیل میں اعلیٰ ترین فنی معیارات اور دقیق ترین ڈیزائنز کو مدّنظر رکھا گیا ہے۔ اس عمل میں ضریحوں اور مزارات کے اجزاء کی تیاری اور مرمت کے لیے مختص جدید ترین آلات و مشینری کا استعمال کیا گیا۔