روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں کربلائی کاشی(کاشانی ٹائیلز) کی تنصیب کا کام مکمل۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئرضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں موجود محراب نما ایوانوں اور ان سے متصلہ دیواروں پہ کربلائی کاشی (کاشانی ٹائیلز) کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
چیف انجینیئر کے مطابق روضہ مبارک کے صحن سے متصلہ دو منزلہ عمارت میں سے ہر منزل میں 52محراب نما ایوان(arch) ہیں ان محراب نما ایوانوں اور ان سے متصلہ صحن میں دیکھائی دینے والی دیواروں کی مرمت اور ان پر نئی کربلائی کاشی (کاشانی ٹائلز) کی تنصیب کا کام دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا اور پرانی کاشی کو اکھاڑ کر دیواروں کی ضروری ترمیم و مرمت کے بعد نئی دیدہ زیب کربلائی کاشی لگا دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: