انسانیت کے دشمنوں کے خلاف جاری اس جنگ کے زمانے میں اس بڑے ہسپتال کی تکمیل پہ میں آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں(عراقی وزیر اعظم)

عراقی وزیراعظم
الکفیل ہسپتال کے افتتاحی تقریب 22 ذی الحج 1436ھجری بمطابق 6 اکتوبر 2015ء کو الکفیل ہسپتال میں منعقد ہوئی اس تقریب سے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: انسانیت کے دشمنوں کے خلاف جاری اس جنگ کے زمانے میں فدا کاری کی اس مقدس زمین پہ اس بڑے ہسپتال کی تکمیل پہ میں آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، انسانیت کے دشمن اس سر زمین میں کسی قسم کی ترقی اور خوشحالی کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے اور ان کی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ یہاں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا جائے لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود اس منصوبہ کی تکمیل ترقی اور آگے بڑھنے کا بہترین نمونہ ہے لہٰذا میں عراق کے تمام صوبوں کو اس نمونہ پہ عمل کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا: آج ہمارے بیٹے میدان جنگ میں دہشت گردوں سے بر سر پیکار ہیں اگر محاذ جنگ پہ موجود جوانوں کی قربانیاں نہ ہوتیں تو آج ہم یہاں جمع نہ ہو پاتے ہم سب نے انسانیت کے دشمنوں کے خلاف جرات و جہاد کے عزم و حوصلہ کو سید الشھداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام سے حاصل کیا ہے کہ جس کی بدولت ہمارے نوجوان دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

ہسپتال کا یہ ترقیاتی منصوبہ بھی دشمنوں کے خلاف جنگ سے کم نہیں ہے لہٰذا میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس ہسپتال کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: