روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے تعمیر ہونے والے الکفیل ہسپتال کا افتتاح۔۔۔۔۔

افتتاحی تقریب کا ایک منظر
عید غدیر اور اہل بیت اطہار علیھم السلام سے منسوب خوشی و مسرت کے ان دنوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے 22 ذی الحجہ 1436 ھجری بمطابق 6اکتوبر 2015ء کو الکفیل ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں بہت سی ملکی و غیر ملکی نامور شخصیات کے علاوہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور دیوان وقف الشیعی کے صدر علامہ سید علاء موسوی نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز عالمی شہرت یافتہ عراقی قاری سید حسنین حلو نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی نے حاضرین سے خطاب کیا علامہ صافی کے خطاب کے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک کو استعمال کریں:

علامہ صافی کے بعد عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر حیدر العبادی نے خطاب کیا وزیر اعظم کےخطاب سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے اس لنک کو استعمال کریں :

اس کے بعد دیوان وقف شیعی کے موجودہ صدر علامہ سید علاء موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ضروری نہیں ہے کہ اس طرح کے منصوبوں کو اس وقت شروع کیا جائے کہ جب ملک میں خوشحالی اور اچھے حالات ہوں بلکہ اس قسم کے منصوبے ایسے سخت حالات میں بھی با آسانی شروع کئے جا سکتے ہیں کہ جن سے اس وقت یہ ملک گزر رہا ہے لیکن اس کام کے لئے عزم، ارادہ اور مالی و غیر مالی اداروں کو چلانے والے مخلص ماہرین کی ضرورت ہے اور اسی طرح ضروری ہے کہ ماہرین اور محققین کی ایک خاص کمیٹی اس بات کی تعیین کرے کہ کس جگہ پیسہ خرچ کرنا زیادہ ضروری ہے اور کس کام کے لئے پیسہ خرچ کرنا زیادہ ضروری نہیں ہے۔

اس کے بعد دیوان وقف شیعی کے سابقہ صدر جناب سید صالح حیدری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے دونوں مقدس حرموں اور دوسرے مقدس روضوں کی طرف سے اس طرح کے منصوبوں کی کامیابی کا سبب صدامی قوانین کو ختم کر کے مقدس مقامات کے لئے باقی قوانین کی طرح نئے قوانین لاگو کرنا ہے۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مجلس ادارہ کے رکن سید عدنان موسوی نے منظوم الفاظ کے ذریعے اس ہسپتال کے اوصاف بیان کئے کہ جس کا نام حضرت عباس علیہ السلام کے القاب میں سے ایک لقب پہ رکھا گیا ہے۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس ہسپتال کے افتتاحی تقریب میں شریک ہیں یہ ہسپتال مستقبل میں مشرق وسطی کے بہترین ہسپتالوں میں شمار ہو گا کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے منعقد ہونے والے چھٹے سالانہ سیمینار میں الکفیل ہسپتال کو مشرق وسطی کے پانچ بہترین ہسپتالوں میں سے ایک قرار دیا گیا اور انشاء اللہ یہ ہسپتال عراق میں صحت کے حوالے سے بہترین خدمات مہیا کرے گا۔

اس کے بعد اس ہسپتال کا تعمیری کام کرنے والی کمپنی شرکہ مجموعہ البلداوی کے نمائندے زافر البلداوی اور دوسرے ممالک میں کام کرنے والے عراقی ڈاکٹروں کی تنظیم کی طرف سے ڈاکٹر صاحب ظاہر نے خطاب کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: