روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ صوبۂ بابِل میں زیر تعمیر *الزکی اسپیشلائزڈ ہسپتال* کے تعمیراتی و انجینئرنگ کاموں کو تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔
اس منصوبے کے سول ورکس کے نگران، انجینئر زید حمید نے بتایا کہ: منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیاں ایک پیش رفت شدہ مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس ضمن میں زمین کی کھدائی، صاف مٹی سے بھرائی، اور مشین کے ذریعے زمین کو دابنے (کمپیکشن) جیسے اہم انفراسٹرکچر کاموں کا آغاز ہو چکا ہے، جب کہ سیوریج نیٹ ورک کی مخصوص انجینئرنگ ڈیزائنز کے مطابق تنصیب بھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا:ہسپتال کی اندرونی تعمیرات کے سلسلے میں مریضوں کے کمروں، راہداریوں، مشاورتی کلینکس، اور ایمرجنسی وارڈ میں دیواروں اور فرش کی ٹائلنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ ان جگہوں پر فرش کے لیے اعلیٰ معیار کی پورسلین ٹائلز استعمال کی گئی ہیں، جبکہ دیواروں کو جص اور بورک سے مکمل کیا گیا ہے۔
انجینئر زید حمید کا مزید کہنا تھا کہ: عمارت کی بیرونی سطحوں پر فرونٹیک (HPL) مٹیریل کا استعمال جاری ہے، جو ناصرف زبردست تھرمل انسولیشن اور مضبوطی کی خصوصیات رکھتا ہے بلکہ ہسپتال کی مجموعی توانائی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ کھڑکیوں اور سپیشل میڈیکل شیشے کی تنصیب کا کام بھی مکمل ہونے کو ہے، جس سے اندرونی ماحول کو حرارت اور آواز سے محفوظ رکھتے ہوئے مریضوں اور عملے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ:منصوبے کے موجودہ مراحل میں مریضوں کے کمروں اور راہداریوں میں لکڑی کے دروازوں کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔ ساتھ ہی لیبارٹری، ڈائلیسز یونٹ اور ہسپتال کے کچن کی دیواروں کو نمی اور حرارت سے بچانے کے لیے ان پر اعلی معیار کی سیرامک ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔








