السقاء سٹورز/3 کا پہلا حصہ مکمل ہو گیا ہے اور دوسرا حصہ 60 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر تعمیر سٹورز میں سے السقاء سٹورز فیز3 کا پہلا حصہ ہر حوالے سے مکمل ہو گیا ہے اور دوسرے حصے کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور اب تک دوسرے حصے کا تقریبا 60فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

السقاء سٹورز فیز 3 کا پہلا حصہ (6,500م2) رقبہ پہ بنائے گئے دو سٹورز پر مشتمل ہے کہ جن میں سے ہر سٹور کی اونچائی 9 میٹر، لمبائی 125 میٹر اور چوڑائی 26 میٹر ہے۔

ہر سٹور مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس میں بجلی، پانی، آگ سے انتباہ اور دوسری ہر طرح کی مشینری نصب کر دی گئی ہے۔

السقاء سٹورز فیز 3 کا دوسرا حصہ اداری دفاتر پر مشتمل ہے کہ جس کی تعمیر کا کام عنقریب مکمل کر کے ان سٹورز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سٹورز کے تعمیراتی کاموں کی نگرانی کی ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کو سونپی گئی ہے جب کہ اس کی تعمیر کا ٹھیکہ شركة دبي العراقيّة نامی ایک عراقی کمپنی کو دیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: