تصویری رپورٹ: حضرت عباس(ع) کی پرانی ضریح کے اجزاء کو کھولنے کا کام جاری ہے.....

جس طرح سے نئی ضریح بنانا ایک نادر فن ہے اسی طرح سے کسی ضریح کے اجزاء کو کھولنا بھی فنی مہارت کا محتاج ہے کیونکہ ہر ضریح ہزاروں اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے اور بغیر کسی ضرر کے ہر حصے کو کھولنا اور اسے باقی ضریح سے جدا کرنا ماہرانہ صلاحیتوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ کا عملہ جہاں دیدہ زیب ضریح سازی میں مہارت رکھتا ہے وہاں کسی بھی پرانی ضریح کو کھولنے کے فن سے بھی آگاہ ہے۔

ان دنوں حضرت عباس علیہ السلام کی پرانی ضریح کی جگہ نئی ضریح لگانے کے تمہیدی مرحلے کے طور پر پرانی ضریح کو ہٹانے کے لیے اس کے اجزاء کو ایک ایک کر کے کھولا جا رہا ہے ضریح کے بالائی حصے میں موجود تقریبا تمام معدنی اجزاء الگ کر لیے گئے ہیں اور قرآنی آیات اور اشعار پر مشتمل پٹی سے نچلے حصے میں موجود اجزاء کو کھولنے اور ضریح سے الگ کرنے کا کام جاری ہے۔

ضریح کے اجزاء کو کھولنے کے عمل کو آپ ذیل میں موجود تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: