تصویری رپورٹ: نئی ضریح کے سب سے نچلے حصے شذر ون کی تنصیب.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے فریم کے نیچے خوبصورت ڈیزائن میں تراشے گئے سنگ مرمر (شذر ون) کی تنصیب بھی مکمل ہو گئی ہے۔

یہ حصہ ظاہری طور پر ضریح کے فریم کے نیچے چاروں طرف بنیاد کی صورت میں نظر آتا ہے۔ اٹلی سے لایا گیا ملٹی اونکس نامی یہ سنگ مرمر خمدار شکل میں تراشہ گیا ہے اور مجموعی طور پر یہ پورا شذر ون سنگ مرمر کے ۱۴ ٹکڑوں پر مشتمل ہے کہ جن میں سے بعض کی لمبائی
(119,5سیٹنی میٹر) اور وزن(100كلوگرام) جبکہ کچھ حصوں کی لمبائی(128,5سینٹی میٹر) اور وزن (135كلو گرام)ہے۔

فرش کی ابتداء سے اوپر تک اس شذر ون کی اونچائی تقریبا ۲۵ سینٹی میٹر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: