نئی ضریح کے افتتاح کی تقریب کا اعلان.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے رفاہی اورتعمیراتی منصوبوں کے ذریعے کربلااور عراق کے دوسرے شہروں میں اپنی ایک خاص پہچان اور مقام حاصل کیا ہے البتہ کچھ ایسے منصوبے بھی ہیں جو عراق اور مقدس روضوں کی تاریخ میں اولین اور اعلیٰ ترین درجہ رکھتے ہیں اور انہی منصوبوں میں سر فہرست حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی عراق میں ہی عراقی ہنر مندوں کے ہاتھوں سے تمام مراحل کی تکمیل ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے باقاعدہ افتتاح کا ہر ایک کو شدت سے انتظار ہے۔۔۔۔۔۔

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے افتتاح کی تقریب حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کی شب باب قبلہ کے سامنے منعقد ہو گی۔ بروز بدھ 12 رجب 1437ھ بمطابق 20 اپریل 2016ء کو رات 8 بجےتقریب کا آغاز ہو گا کہ جس میں حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی تیاری کے تمام مراحل پر مشتمل 15 منٹ کی ایک دستاویزی فلم بھی دیکھائی جائے گی۔اور اس کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب اور اس فلم کو دکھانے کے لیے تمام میڈیا اداروں کو عمومی دعوت دی گئی ہے جس میں بلا معاوضہ اور کسی بھی (logo) کے بغیر انہیں فلم اور تقریب کا اتصالی لنک دے دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: