امن اور شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت پر واجب ہے(علامہ صافی)

امن و امان قائم رکھنا اور شہریوں کی حفاظت کرنا اور انہیں ہر خطرے سے محفوظ رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کام کے لیے نئے طریقوں اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرے انسان کی زندگی سستی نہیں ہوتی۔۔۔۔ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے حرم کے جدید مانیٹرنگ سسٹم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

علامہ صافی(دام عزہ) نے کہا کہ مشکل مالی وسائل کی کمی نہیں ہے اور خاص طور پر گزشتہ سالوں میں عراق کی اقتصادی حالت بہت اچھی رہی ہے لیکن افسوس اس بات پہ ہے کہ امن و امان کے مسائل کو صحیح صورت میں درک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس پورے عرصے میں عراق کے بے گناہ شہریوں کا خون بہتا رہا دہشت گرد تنظیموں نے منظم طریقہ کے ساتھ ہر مسلک اور گروہ کے افراد کو نشانہ بنایا کبھی دہشت گردوں کا ہدف زائرین رہا اور کبھی مقدس مقامات، کبھی دہشت گردوں نے مسجد اور چرچ دہشت گردوں کے نشانے پر رہے اور کبھی لوگوں کے گھر دہشت گردی کا نشانہ بنے اور یہ سلسلہ ابھی تک بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

ہمارے لیے امن و امان کی مشکلات کی تشخیص اور توضیح ضروری ہے جو انسان بھی امن و امان کی مشکلات کی وجہ سے ضرر کا شکار ہوا ہے اس کا حق ہے کہ وہ ارباب اختیار اور اپنے آپ کو قانون کا مالک سمجھنے والوں کے سامنے اپنے درد کا اظہار کرے اور حکومتی افراد کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ لوگوں کی مشکلات کو سمجھیں اور عام شہریوں کی سی زندگی گزار کر ان مشکلات کو برداشت کرے۔

انسان کی زندگی سستی نہیں ہوتی لاکھوں مظلوم شہری بغیر کسی سبب کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں اور ان دہشت گردوں کے پاس نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی عقل و منطق۔

علامہ صافی نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا امن و امان کے لیے باقاعدہ منصوبہ سازی اورانٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے شہریوں کی حفاظت اور انہیں خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت پر جدید ترین علوم اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا واجب ہے اور ان تمام امور کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: