الکفیل رہائشی کمپلیکس کے دوسرے گریڈ سٹیشن پہ کام شروع کر دیا گیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کی جانے والی رہائشی کالونی(مجمع الکفیل السکنی) کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دوسرے گریڈ سٹیشن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے کہ جس کی تعمیر کا ٹھیکہ’’ شركة طيبة لندن البريطانية للتجارة العامة والمقاولات‘‘ نامی کمپنی کو دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ کربلا کے مرکزی گریڈ سٹیشن پہ بجلی کا بوجھ کم کرنے اور الکفیل رہائشی کمپلیکس میں مسلسل بجلی کی فراہمی کے لیے اس منصوبے کو تیار کیا گیا اور اس کی تعمیر کا ٹھیکہ عالمی شہرت یافتہ کمپنی کو دیا گیا تاکہ یہ گریڈ سٹیشن موجودہ عالمی معیار اور اس سلسلہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہو۔

اس گریڈ سٹیشن کے لیے (8,190) مربع میٹر رقبہ مختص کیا گیا ہے کہ جو اس رہائشی کالونی کے نہایت قریب واقع ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے خدام کی رہائشی مشکلات کو کسی حد تک حل کرنے کے لیے(مجمع الکفیل السکنی) نامی رہائشی کالونی کی تعمیر کا فیصلہ کیا کہ جو(831) رہائشی گھروں اور بنیادی ضروریات کی حامل دسیوں عمارتوں پر مشتمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: