مزار سید محمد بن امام علی نقی(ع) کے میناروں پہ لگانے کے لیے سونے کی پلیٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے ماہرین نے مزار سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام کے میناروں پہ سونے کی پلیٹیں لگانے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ لی تھی اور اسی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے ماہرین نے نمونہ کے طور پر قرآنی آیات پر مشتمل 18 سونے کی چوکور پلیٹیں تیار کر کے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نمائش کے لیے رکھی ہیں۔

نمائش کی ابتداء بروز جمعرات 28 ذی القعدہ 1437 ھ بمطابق 1ستمبر 2016 ء کو صبح کے وقت ایک تقریب سے ہوئی کہ جس میں مزار سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام کے اداری سربراہ اور متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی۔

سونے کی ان پلیٹوں پہ نیلے رنگ کی مینا کے ذریعے عراقی خطاط فراس عباس نے سورہ انبیاء کی یہ آیات لکھی ہیں:

وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ {الأنبياء/105} إِنَّ فِي هَذَا لَبَلَاغًا لِّقَوْمٍ عَابِدِينَ {الأنبياء/106} وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ {الأنبياء/107}

ان پلیٹوں کو اس وقت نمائش کے لیے ایک فریم میں رکھا گیا ہے جس میں ان پلیٹوں نے لمبائی میں 11 میٹر اور چوڑائی میں 10۔1 میٹر رقبہ کو گھیرا ہوا ہے۔

اس موقع پر مزار سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام کے اداری انچارج الحاج حسین جعفر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ ماہرین کا اس کاوش پہ شکریہ ادا کیا اور مزار سید محمد کی تعمیر و ترقی میں اس تعاون کے استمرار کی تمنا کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: