تصویری رپورٹ: مرمت و تقویت کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی بیرونی دیوار کے چند مناظر......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی پرانی عمارت کو مضبوط کرنے کے لیے جو منصوبے گزشتہ کچھ عرصے سے جاری تھے ان میں سے ایک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بیرونی دیوار کی تقویت اور مضبوطی کے لیے شروع کیا گیا منصوبہ بھی شامل تھا کہ جو اب پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری شرکت ارض القدس نامی عراقی کمپنی کو دی گئی کہ جس نے دیوار کے مشرقی ضلع، مغربی ضلع اور جنوبی ضلع کی دیواروں کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے کہ جن میں سب سے پہلے پرانی کاشانی ٹائلز کو ہٹایا گیا اور اصلی دیوار اور ٹائلز کے درمیان موجود جُص اور دیگر مواد کو ہٹا کر دیوار میں موجود خستہ حالت حصوں کی مرمت کی گئی اور اس کے بعد لوہے کی سلاخوں سے بنے جال اور کنکریٹ کی مدد سے پرانی دیوار سے متصل ایک نئی دیوار بنا دی گئی اس کے بعد دیوار پہ کاشانی ٹائلز لگانے کا مرحلہ آیا کہ جسے مخصوص مواد اور خاص طریقہ کے ذریعے پایا تکمیل تک پہنچایا گیا۔

اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد روضہ مبارک کی بیرونی دیواریں ایک نئے رنگ میں قائم دیکھائی دے رہی ہیں کہ جنہیں آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: