روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے بیرونی حصہ اور اس سے متصلہ عمارت کے آرائشی کام کی تکمیل کے بعد اب باب قبلہ کے اندرونی حصہ میں شیشہ کاری اور اسلامی نقش و نگار کے ذریعے آرائش کا کام جاری ہے کہ جو آنے والے دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ باب قبلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مرکزی دروازہ شمار ہوتا ہے تعمیر نو اور ترمیم کے منصوبے کے تحت باب قبلہ کی بھی توسیع کا کام کیا گیا جس کے بعد باب قبلہ کی اونچائی اور چوڑائی11 میٹر ہو گئی۔