الکفیل آٹو ورکشاپ کا تعمیری کام 80 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ الکفیل آٹو ورکشاپ اور اس سے ملحقہ منصوبوں کا تعمیری کام 80 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے اور باقی ماندہ کاموں کو مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے.

واضح رہے یہ منصوبہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے جن میں سے پہلے حصہ ( Aبلاک)کا تعمیراتی کام 75 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے اس پہلے حصہ میں اداری دفاتر، پارکنگ، کنٹرول روم ،پٹرول پمپ اور پٹرول کا سٹور شامل ہے۔

دوسرا حصہ( Bبلاک) 90 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے یہ حصہ چھوٹی گاڑیوں کی مرمت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

تیسرا حصہ (Cبلاک)کا تعمیری کام 85 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے یہ حصہ بڑی گاڑیوں کی مرمت کے لیے مختص ہے۔

چوتھا حصہ(Dبلاک) کا تعمیری کام 75 فیصد مکمل ہو گیا ہے اور یہ حصہ بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے سٹور کے طور پر استعمال ہو گا۔

پانچواں حصہ(Eبلاک)کا تعمیری کام 70 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے اور یہ حصہ دو منزلہ پارکنگ پر مشتمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: