مسجد سهلة کے گنبد پہ سونے کی پلیٹیں لگانے کا کام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے شروع کر دیا ہے.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ ان کے سیکشن نے مسجد سهلة کے گنبد پہ سونے کی پلیٹیں لگانے کا کام شروع کر دیا ہے کہ جسے مقررہ مدت میں مکمل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسجد کا یہ گنبد مقام امام زمانہ(عج) کے بالکل اوپر واقع ہے کہ جو بیک وقت مسجد سھلہ اور مقام امام زمانہ (عج) کا گنبد شمار ہوتا ہے۔

مسجد سهلة میں سات تاریخی و دینی مقامات ہیں کہ جن میں سے ایک مقام امام زمانہ (عج) بھی ہے مقام امام زمانہ کا گنبد اپنی ابتداء سے اونچائی کی انتہاء تک 12 میٹر بلند ہے اور اس کا قطر 11,48 میٹر ہے۔

گنبد کے بیرونی حصہ پہ سونے کی پلیٹیں لگائی جائیں گی جب کہ گنبد کے اندرونی حصہ میں گنبد کی بیرونی بنیاد پہ کاشانی ٹائلز نصب کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: