العباس رہائشی کالونی کی تفصیلات چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ کی زبانی......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کی گئی رہائشی کالونی ’’مجمع العباس السکنی‘‘ کی افتتاحی تقریب سے روضہ مبارک کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بھی خطاب کیا اور اس رہائشی کالونی کے بارے میں حاضرین کو بتایا کہ:

العباس رہائشی کالونی کی مواصفات اعداد و شمار میں....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کی گئی رہائشی کالونی (مجمع العباس السکنی) کے بارے میں حرم کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ ضیاء مجید صائغ نے کہا ہے یہ کالونی اعداد و شمار پر مشتمل مواصفات کے حوالے سے ایک بہترین منصوبہ ہے کہ جس کی تفصیل یہ ہے:


1- منصوبے کا کل رقبہ (305,000) مربع میٹر.
2- اس میں تعمیر شدہ رقبہ (171,575) مربع میٹر.
3- رہائشی گھروں کی تعداد (831) ہے کہ جن میں سے ہر گھر (200) مربع میٹررقبہ پر مشتمل ہے.اور اس میں تعمیری حصہ (130) مربع میٹر ہے. اور ہر گھر 2 بیڈ روم ، ایک باورچی خانہ، ایک ڈرائنگ روم، 2 واش روم، بالکونی، اور گیلری پر مشتمل ہے۔


4- یہ گھر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کو ماہانہ قسطوں میں فروخت کیے گئے ہیں .
5- نرسری سکول کہ جس کا رقبہ 750م2 ہے اور اس میں 8 ہال ہیں .
6- پرائمری سکول جس کا رقبہ 800م2 ہے اور اس میں 18 ہال ہیں.
7- مڈل سکول جس کا رقبہ 925 م2 ہے اور اس میں 26 ہال ہیں.
8- اس کالونی میں مستقل کام کرنے والے ملازمین کی تعداد 1200 ہے.
9- بند عمارت میں موجود سوئمنگ پول جس کا رقبہ 800 مربع میٹر ہے.
10- مرکزی سڑکوں کی چوڑائی 30 میٹر اور فرعی سڑکوں کی چوڑائی 10 میٹر ہے اور ان سڑکوں کے ساتھ ایک میٹر چوڑا فٹ پاتھ ہے.
11- تجارتی مراکزکی تعداد 18 ہے کہ جس کا رقبہ 980م2 مربع میٹر ہے۔
12- مول يحتوي على 55 دوکانوں پر مشتمل ایک مول کہ جس کا اجمالی رقبہ 1750 م2 ہے.
13- بجلی کے کھمبوں کی تعداد (720) ہے.
14- بجلی کی مرکزی تار کی لمبائی (15 كم) ہے
15- ٹرانسفارموں کی تعداد 33 ہے کہ جو (400) کی وی کے ہیں
16- مکمل سیوریج
17-فلٹر پلانٹ.
18- 250 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے والے جرنیٹر
19- پوری کالونی کے گرد (2,800م) لمبا مضبوط جنگلہ.
20- 200 گھروں پر مشتمل ہر محلہ میں چار دوکانیں .
21- پارک جس کا رقبہ 2,500 مربع میٹر ہے
22- 100 نمازیوں کی وسعت پر مشتمل جامع مسجد.
23- میڈیکل ڈسپنسری جس کا رقبہ 560 مربع میٹر ہے.
24- فائر برگیڈ جس کی عمارت 500 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے.

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی مجمع العباس السکنی کی ہر حوالے سے تعمیر مکمل ہونے کے بعد روضہ مبارک کے ادارہ نے یکم اگست 2017ء کو اس کے باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی افتتاحی تقریب اسی کالونی میں بنائے گئے پارکس میں سے ایک پارک میں منعقد ہو گی۔

انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ ضیاء مجید صائغ کا کہنا ہے یہ کالونی ہمارے بڑے پروجیکٹس میں سے ایک تھی کہ جسے حضرت عباس علیہ السلام کی برکات سے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے اور اس میں روضہ مبارک کے خدام کے لیے ہر طرح کی سہولیات اور خدمات مہیا کی گئی ہیں۔
اور یہ کالونی کربلا ،نجف اور حلہ کی طرف جانے والے راستوں کے سنگم پر واقع ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: