مجمع العباس رہائشی کالونی کا افتتاح .....

بروز منگل (8ذي القعدة 1438هـ) بمطابق (1اگست 2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کی گئی رہائشی کالونی’’مجمع العباس السکنی‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے اور خدام نے مستقل طور پر اس میں رہائش بھی اختیار کر لی ہے۔

اس موقع پہ شیخ کلینی کمپلیکس میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی ابتداء تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوئی جس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا اس تقریب سے سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے خظاب کیا اور اس منصوبے کی تکمیل پہ حاضرین کو مبارک باد پیش کی۔

علامہ صافی کے خطاب کے اہم نکات سے آگاہی کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/ar-news/index.php?id=5742&lang=ur

اس کے بعد روضہ مبارک کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ ضیاء مجید صائغ نے اس منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی۔

ضیاء مجید صائغ کی گفتگو جاننے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/ar-news/index.php?id=5740&lang=ur

آخری خطاب اس کالونی کو تعمیر کرنے والی کمپنی شرکۃ السبطین کے نمائندے ماہر عبد الامیر کا تھا کہ جنہوں نے کالونی کے مختلف تعمیری مراحل پہ روشنی ڈالی۔

اس تقریب کے بعد تمام حاضرین العباس رہائشی کالونی کے گیٹ پہ پہنچے کہ جہاں کالونی کا باقاعدہ رسمی افتتاح ربن کاٹ کر کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: