آج عراق کے پانی کے وزیر ڈاکٹر حسن جنابی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور اس کے بعد ڈاکٹر جنابی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحراء میں بنائے گئے زرعی فارم کا دورہ کیا۔
اس دورے کا مقصد روضہ مبارک کی طرف سے آب پاشی کے جدید نظام کا جائزہ لینا تھا تا کہ اس سے دوسرے علاقوں میں بھی استفادہ کیا جا سکے اور اسی طرح کے یونٹس دیگر صحرائی علاقوں میں بھی پینے کے پانی کے حصول اور آب پاشی کے لیے لگائے جا سکیں۔
واضح رہے کہ اس نظام میں وفاقی وزیر برائے پانی کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس منصوبے کی ابتداء سے وہ متعدد بار اسے دیکھنے آچکے ہیں۔