کربلا کا جدید ترین تجارتی مرکز’’العفاف التسوقی‘‘ تکمیلی مراحل میں پہنچ چکا ہے......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ کربلا میں زیر تعمیر تجارتی مرکز’’العفاف التسوقی‘‘ اپنے آخری تعمیری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور جلد اس کا افتتاح کر دیا جائے گا یہ مرکز کربلا کا بہترین تجارتی مول ثابت ہو گا کہ جس میں ہر چیز معیاری اور کم قیمت میں دستیاب ہو گی۔

صائغ کا مزید کہنا تھا کہ اس تجارتی مرکز کی ڈیزائننگ اور تعمیر کی ذمہ داری عراقی کمپنی’’ شركة ارض القدس للمقاولات الانشائية‘‘ کو سونپی گئی کہ جس نے مقررہ وقت اور معیار کے مطابق اس منصوبے کو تکمیل کے قریب پہنچا دیا ہے۔

یہ تجارتی مرکز 2600م2 رقبہ پر مشتمل ہے اور اس کی عمارت کی تین منزلیں ہیں۔

واضح رہے یہ تجارتی مول روضہ مبارک کے سرمایہ کاری سیکشن کا منصوبہ ہے اور اس کی تعمیراتی ذمہ داری انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کو دی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: