روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کارپینٹرز نے جناب قاسم(ع) کی ضریح کا لکڑی کا فریم کافی حد تک تیار کر لیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ میں جناب قاسم بن امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی نئی ضریح بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس وقت ضریح کا لکڑی کا فریم اپنے آخری مراحل کے قریب ہے۔

جب کہ دوسری جانب ورکشاپ میں سونے اور چاندی کا کام کرنے والا یونٹ ضریح کے سونے اور چاندی کے حصوں کو تیار کرنے میں مصروف عمل ہے کہ جنہیں لکڑی کے فریم پہ لگایا جائے گا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ میں جناب عباس علیہ السلام کی دیدہ زیب اور اعلیٰ ترین ضریح کی تکمیل و تنصیب کے بعد مقدس مزارات کی ضریحوں کو بنانے اور مینٹینس کا عمل جاری اور ساری ہے اور جن مقدس مزارات کی انتظامیہ نے نئی ضریحوں کے بنانے کی ذمہ داری ضریح ساز ورکشاپ کو دی ہے ان میں سے ایک جناب قاسم بن امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا مزار بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: